
کراچی میں ایس آئی یو پولیس نے کارروائی کرکے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایس آئی یو پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بلال کالونی میں کارروائی کرکے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کے گروپ میں 20 سے زائد دہشتگرد شامل ہیں۔ دہشتگردوں کا تعلق سندھ قوم پرست جماعت سے ہے ۔
ترجمان ایس آئی یو کا مزید کہنا ہے کہ دہشتگردوں میں گلزار علی، حبیب اللہ، فیاض اور غلام محمد شامل ہیں۔ دہشگردوں کے خلاف اندرون سندھ میں کئی مقدمات درج ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News