ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کی جانب سے کمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گئیں ہیں۔
اس ضمن میں پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تبدیلی کمان کی تقریب پی این ایس بہادر کراچی میں منعقد ہوئی جس میں وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے کمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کے سپرد کیں۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بطور کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی پاک بحریہ کی کراچی میں تربیتی یونٹس کے انچارج ہوں گے۔
ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
قبل ازیں وہ نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔
ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں۔
ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز ملٹری سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
