
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینڑ کی جانب سے آج خصوصی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں کورونا وباء کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع کئے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینڑ (این سی او سی) کے آج ہونے والے اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی جانب سے کی جائیگی۔
اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخواء کے وزیراعلیٰ سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور سیکرٹریز صحت بھی شریک ہونگے۔
دوران اجلاس پنجاب، خیبر پختونخواء اور اسلام آباد میں کورونا وباء کے باعث بڑھتے ہوئے کیسز کا جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News