
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اس موقف پر یکجا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات انجینئرڈ تھے۔
اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم تمام معاملات پر مشاورت کے بعد متفقہ فیصلے کرتی رہی ہے اور چیئرمین سینیٹ انتخابات کے نتائج کو اجلاس میں مشاورت کے بعد عدالت میں چیلنج کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 15 مارچ کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلی فیصلے کریں گے اور لانگ مارچ کی افادیت پارلیمنٹ سے استعفیٰ دینے سے ہی وابسطہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ سے استعفے نہیں دیئے گئے تو پی ڈی ایم لانگ مارچ کی افادیت کم ہو جائے گی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ وہ شروع سے ہی سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں شرکت کا مخالف تھے کیونکہ اگر الیکشن میں جاتے ہیں تو عوام سمجھیں گے کہ اپوزیشن عہدوں کے پیچھے ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت صرف عوام کے پاس جانے کی ضرورت ہے کیونکہ تین سال سے عوام کرب سے گزر رہی ہے اور اپوزیشن سے سوال کر رہی ہے کہ میری آواز کب بنیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News