Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور ناروے کے درمیان تجارتی تعاون خوش آئند ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

Now Reading:

پاکستان اور ناروے کے درمیان تجارتی تعاون خوش آئند ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ناروے کے مابین بڑھتا ہوا تجارتی تعاون خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا نارویجین ہم منصب اینا ایرکسن سورادے کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

دوران گفتگو دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، اہم علاقائی و عالمی امور اور مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے ناروے کی وزیر خارجہ کو افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کی کوششوں میں معاونت کیلئے پر عزم ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، ناروے کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور نارویجین کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے ہماری کاروبار دوست پالیسیوں سے مستفید ہو سکتی ہیں۔

Advertisement

اس موقع پر ناروے کی وزیرِ خارجہ نے ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر