پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ سی ای سی میٹنگ میں استعفے کو آپشن کے طور پر استعمال کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق بول نیوز کے پروگرام ’بس بہت ہوگیا‘ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے بتایا ہے کہ سی ای سی میں استعفوں کے معاملے پر غور ہوگا جسے آپشن کے طور پر استعمال کریں گے۔
نیئر بخاری نے بتایا کہ استعفوں سے متعلق حتمیٰ فیصلہ سی ای سی ہی کرے گی تاہم استعفوں کے بعد کیا لائحہ عمل اپنایا جائے گا اس پرغور کرنے کی ضرورت ہے۔
نیئر بخاری نے کہا ہے کہ سی ای سی میٹنگ کا انعقاد ہر سال شہید بھٹو کی برسی کے موقع پر کیا جاتا ہے اور اس سال میٹنگ راولپنڈی میں منعقد کی جائیگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News