لم یات نظیرک فی نظر مثل تو نہ شد پیدا جاناں، جیسی شہرہ آفاق نعت پڑھ کے عالمی شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے عاشق رسول ﷺ معروف نعت خواں سعید ہاشمی انتقال کر گئے ہیں۔
اہل خانہ کے مطابق سعید ہاشمی کو دل اور گردوں کا عارضہ لاحق تھا اور گزشتہ کئی روز سے مقامی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر زیرعلاج تھے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سعید ہاشمی نجی اسپتال میں انتہائی نگہداشت شعبے میں داخل تھے۔
اہل خانہ کی جانب سے عاشقان رسول ﷺ سے سعید ہاشمی کے درجات بلند ہونے کے لئے دعاؤں کی درخواست کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News