
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے اور ان کی عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین چیلا رام کیولانی کی قیادت میں وفد سے ملاقات ہوئی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان اقلیتوں کو بلاتفریق حقوق فراہم کرتا ہے،حکومت اقلیتوں کو مساوی حقوق اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے مندر، گردواروں اور دیگر مذہبی مقامات کے تحفظ کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وفد کے ممبران نےکمیشن کے قیام پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News