Advertisement
Advertisement
Advertisement

بول نیوز کی درخواست، چیئرمین پیمرا کو عدالت نے طلب کرلیا

Now Reading:

بول نیوز کی درخواست، چیئرمین پیمرا کو عدالت نے طلب کرلیا
chairman PEMRA gave instructions to cable operators against BOL illegally

بول نیوز کی درخواست پر عدالت  نے چیئرمین پیمرا کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین  پیمرا  نے اوچھے ہتھکنڈے اپناتے ہوئے  غیر قانونی طور پر بول چینلز کو ہٹانے یا دوسرے نمبروں پر لگانے کی سازش رچائی ۔

بول نیوز نے پولیس کو درخواست دینے کے بعد عدالت سے رجوع کیا۔

عدالت نے چیئرمین پیمرا اور پیمرا انتظامیہ کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ایس ایچ او زمان ٹاؤن کو پابند کیا کہ سب کی حاضری یقینی بنائیں۔

عدالت کے پوچھنے پر بول انتظامیہ نے تمام کیبل آپریٹرز کے نام بتا دیے۔

Advertisement

مقدمہ درج کرنے کی درخواست لبیک پرائیوٹ لمیٹڈ کے مجاز آفیسر اظہر شمیم نے جمع کرائی تھی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ   بول کے چینلز کے خلاف چیئرمین پیمرا غیر قانونی کام کررہے ہیں۔ 3 فروری کو سلیم بیگ نے خود کیبل آپریٹرز کو بول چینلز کو بند کرنے کی غیرقانونی ہدایات جاری کیں ۔چیئرمین پیمرا کا یہ اقدام مجرمانہ فعل ہے۔

درخواست میں مزید کہاگیا کہ پیمرا کے ریجنل ڈائریکٹر کے ذریعے بھی کیبل آپریٹرز کو کہا گیا کہ بول چینلز کو بند کرو یا آخری نمبروں پر کردو۔ ہائی کورٹس نے بھی بول نیوز کے خلاف پیمرا کو کسی بھی کارروائی سے روک رکھا ہے۔

کیبل آپریٹر کے وکیل نے کہا کہ  بول نیوز کی جانب سے کیا جانے والا یہ کیس بنتا ہی نہیں جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ  کیس بلکل میرٹ پر ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نامزد ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے دونوں فریقین سے 10 مارچ کو دلائل طلب کرلیے ہیں۔

Advertisement

عدالت نے حکم دیا ہے کہ  10 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں ورنہ ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر