Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور تیونس کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں، وزیراعظم

Now Reading:

پاکستان اور تیونس کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان سے تیونس کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تیونس کے ساتھ اپنے تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے اور ہمارے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں۔

اس دوران تیونس کے سفیر نے صدر قیس سعید کا ایک خط وزیراعظم کے حوالے کیا ہے۔

تیونس کے صدر قیس سعید نے خط میں لکھا ہے کہ امت مسلمہ کو مختلف مذاہب کے ساتھ مکالمہ اور بقائے باہمی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے بھرپور کوشش کرنی چاہیئے۔

وزیراعظم آفس کے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے امت مسلمہ کے رہنماؤں کو لکھے گئے خطوط پر تیونس کے صدر قیس سعید نے جوابی خط میں لکھا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے اسلامو فوبیا کے مضمرات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم دنیا متحد ہوکر پوری دنیا کے ساتھ اس معاملے کو اٹھائے۔

 تمام مسلم رہنماؤں کو وزیراعظم کے ارسال کردہ خط میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے والی تمام سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے فوری کوششوں کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر