
برطانیہ کی جاری کردہ نئی سفری پالیسی پر وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے ایک پیغام میں برطانیہ کی نئی سفری پابندیوں کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔
Every country has a right to take decisions to safeguard the health of their citizens. However, the recent decision by UK govt to add some countries including Pakistan on the red list raises a legitimate question whether choice of countries is based on science or foreign policy pic.twitter.com/BAzaW1Lc8l
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 3, 2021
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر ملک کو اپنے شہریوں کی صحت کی حفاظت سے متعلق فیصلہ کرنے کا حق ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کو ریڈ لسٹ کرنے کا فیصلہ سائنس پر مبنی تھا یا خارجہ پالیسی پر؟
یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی سفری پابندیوں کے تحت پاکستان سمیت چار ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News