Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیول ہیڈکوارٹرز، پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

Now Reading:

نیول ہیڈکوارٹرز، پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کانفرنس کی صدارت کی۔

کانفرنس کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورت حال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے تربیتی اور فلاحی امور کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر امیرالبحر نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

نیول چیف نے ملک میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلٸے حکومتی پالیسیوں پر مکمل عملدرآمد کے حوالے سے بھی ہدایات دیں۔

Advertisement

کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کیلٸے ہمہ وقت تیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر