
لاہور کے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر کئی گھنٹوں بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی کیمیکل فیکٹری میں صبح 6 بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
بارہ فائرٹینڈر اور 35 اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم کیمیکل کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔
اس ضمن میں حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے علاقے میں 3 دھماکے سنے گئے ہیں۔
آگ پھیل جانے کے باعث فیکٹری کی چھت بھی گر گئی ہے جبکہ شعلوں نے قریبی فیکٹری کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News