
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کا قتل عام بند کرے کیونکہ ایشیاء میں امن اور ترقی کا راستہ کشمیر سے گزرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کو اپنے جاری بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ 110 بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کیا، 12 گھروں کو بھی تباہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ گیارہ بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ بھارتی فوج کی فائرنگ اور تشدد سے پچاس سے زائد کشمیر زخمی بھی ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News