
وزارت داخلہ کی جانب سے عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 30 دن کی معافی کی سمری ارسال کردی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق پینسٹھ سال سے زائد عمر کےمعمولی جرائم میں مردوخواتین قیدی رعایت کے مستحق ہوں گے، کرپشن کیسز میں سزا یافتہ قیدیوں کو بھی رعایت نہیں ملے گی۔
وزارت داخلہ نے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے،وزیر اعظم منظوری کے لئے سمری صدر کو بھجوائیں گے۔
خیال رہے کہ معافی کی سمری کے مطابق دہشت گرد اور قتل سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات کے قیدیوں کے لئے یہ رعایت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News