پاکستان سے برطانیہ جانے والی فلائٹس کی طلب میں اضافے کے بعد پی آئی اے کو اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی نئی سفری پالیسی کے اعلان کے بعد پاکستان سے برطانیہ جانے والی فلائٹس کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سی ای او پی آئی اے کی خصوصی ہدایات پر لوگوں کی سہولت کیلئے پی آئی اے بکنگ دفاتر 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ جانے والی فلائٹس کی طلب کو پورا کرنے کیلئے مزید 3 پروازیں لگا دیں ہیں جبکہ 2 مزید کیلئے اجازت نامے طلب کرلئے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق نئی پروازیں 7 اپریل کو مانچسٹر اور 8 اپریل کو لندن کیلئے پرواز بھریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
