
قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔
اجلاس صبح 11 بجے ہوگا جس میں حکومت کی طرف سے منگل کو ناموس رسالتﷺ کے حوالے سے پیش کردہ قرارداد پر بحث آگے بڑھائی جائے گی۔
اسکے علاوہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا دس نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے۔
اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس، تحریکیں اور قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News