Advertisement
Advertisement
Advertisement

غربت کی شرح میں کمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

غربت کی شرح میں کمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  دیرپا ترقی کا حصول اور غربت کی شرح میں کمی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق    وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یو این ڈی پی و ڈائریکٹر ریجنل بیورو فار ایشیاء پیسیفک مس کانی وگنا راجہ سے ورچوئل ملاقات ہوئی۔

پاکستان میں تعینات یو این ڈی پی کے ریزیڈنٹ نمائندے مسٹر ’کنوٹ اوسٹبی‘بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دوران ملاقات پاکستان میں یو این ڈی پی کے جاری منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ  خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے یو این ڈی پی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ   دیرپا ترقی کے اہداف 2030 کے حصول میں یو این ڈی پی کی معاونت قابل تحسین ہے ۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  ہم معاشی سفارت کاری کو موثر انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں ۔ ہم نے اپنی جغرافیائی سیاسی ترجیحات کو جغرافیائی معاشی ترجیحات میں تبدیل کیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہمیں توقع ہے کہ یو این ڈی پی پاکستان کے پسماندہ اور دیہی علاقوں تک اپنے منصوبوں کا دائرہ کار بڑھائے گی۔

وزیر خارجہ نے ’ایس ڈی جی، انوسٹمنٹ فیئر 2021 ‘کے انعقاد اور’ایس ڈی جی انوسٹر میپ‘کی تیاری میں یو این ڈی پی کی  تکنیکی معاونت کی  بھی تعریف کی۔

اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یو این ڈی پی و ڈائریکٹر ریجنل بیورو فار ایشیاء پیسیفک مس کانی وگنا راجہ نے پاکستان کی تعمیر و ترقی  کے لیے یو این ڈی پی کی جانب سے معاونت جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر