روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں اوورسیزپاکستانیوں کی غیر معمولی دلچسپی کے باعث وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں سے اہم خطاب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان جمعرات کو صبح گیارہ بجے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کریں گے اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ایک ارب ڈالر بھیجنے پر اوورسیز کا شکریہ ادا کریں گے۔
وزیر اعظم اپنے خطاب میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی افادیت اور اہمیت پر بات کریں گے۔
واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سینیڑ فیصل جاوید نے اس حوالے سے بات کی ہے۔
AdvertisementGreat News for our Overseas as @StateBank_Pak is launching 2 new initiatives under #RoshanDigitalAccount scheme:
1. Roshan Apni Car & 2.Roshan Samaaji Khidmat as we celebrate RDA reaching USD 1 Billion mark. PM Imran Khan ll be addressing overseas Pakistanis on Thurs at 11AM PST— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 27, 2021
خیال رہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے گزشتہ سال 10 ستمبر سے اب تک 1 لاکھ 20 ہزار اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں جبکہ چند ماہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ایک ارب ڈالر سے زائد رقم بھجوائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
