پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطے میں ہیں۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی جانب سے پیپلز پارٹی اور اے این پی کا معاملہ مولانا فضل الرحمان پر چھوڑ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کو متحد دیکھنا چاہتے ہیں۔
اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی طرف سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہیں ہونی چاہیئے۔
خیال رہے کہ اس دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو رمضان کی مبارک باد بھی پیش کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
