
این اے 249 کراچی میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی جس کے بعد غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 249 ضمنی الیکشن،276 پولنگ اسٹیشنز میں سے 132 کے نتائج موصول ہوگئے ہیں۔
غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے میں ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 7649 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل 7018 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر اور ٹی ایل پی کے امیدوار نے 5163 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پی ٹی آئی کے امجد آفریدی 4009 ووٹ لے کر چوتھے پر، پی ایس پی کے مصطفی کمال 3950 ووٹ لے کر پانچویں نمبرپر ہیں۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق 276 پولنگ اسٹیشن میں سے 132 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرر ٹرن آوٹ 10 فیصد سے کم ہے۔
این اے 249 پر تحریک انصاف کے امجد اقبال آفریدی ، مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل ، پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل، پاک سرزمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال، ایم کیو ایم پاکستان کے حافظ محمد مرسلین سمیت 30 امیدوار میدان میں ہیں۔
یہ نشست پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News