Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایس او پیز پرعملدرآمد سے وباء کے پھیلاؤ میں کمی آئے گی، ڈاکٹر فیصل سلطان

Now Reading:

ایس او پیز پرعملدرآمد سے وباء کے پھیلاؤ میں کمی آئے گی، ڈاکٹر فیصل سلطان
ایس او پیز

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے باعث جو پابندیاں لگائی گئیں اس پرصحیح طریقے سےعمل نہیں ہورہا ہے جس کے باعث کورونا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وباء کی تیسری لہر کے باعث ہیلتھ سسٹم پر شدید دباؤ ہے جبکہ 4200 سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کاروبار بند کرنے کے اوقات کار پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے جبکہ ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ بھی جاری ہے اور ان سب میں ماسک کا استعمال 5 فیصد بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام ماسک کے استعمال کو سنجیدہ لیں کیونکہ ایس او پیز پرعملدرآمد کرنے سے وباء کے پھیلاؤ میں کمی آئے گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں ویکسینیشن کاعمل جاری ہے تاہم ویکسین لگوانے کے بعد بھی احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کرنا لازمی ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا ہے کہ رمضان المبارک میں احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں علمائے کرام کے تعاون سےعوام میں آگاہی پھیلانے میں مدد ملے گی۔

 ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے سلسلے میں علمائے کرام وباء کے حوالے سے آگاہی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

 
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا، سپارکو نے پیش گوئی کردی
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دیا
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، چیئرمین ایف بی آر
بھارتی فوج اور غیرقانونی افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر