
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھاندلی کرکے الیکشن جیت کر یہ لوگ خوش ہوتے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن ہونا جمہوریت کے لیے افسوسناک کام ہوا ہے۔ زیادہ سیاسی جماعتوں نے درخواست کی تھی کہ اس الیکشن کو ملتوی کیا جائے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ ملک کی صورتحال اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ کورونا سے گذشتہ ایک سال میں قوم نے جنگ لڑی ہے، بہت سے قیمتی لوگ کورونا کے باعث وفات پاگئے ہیں۔ تمام جماعتوں نے کہا الیکشن کو ملتوی کردیا جائے، الیکشن کمیشن کا اختیار تھا مگر انہوں نے ملتوی نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگتا ہے لیکن جب الیکشن ختم ہوتا ہے تو سب چپ ہوجاتے ہیں۔ دھاندلی کرکے الیکشن جیت کر یہ خوش ہوتے ہیں، ہار جائیں تو پھر یہ روتے ہیں۔
معاو ن خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو کہتے ہیں آئیں الیکٹرانک ووٹنگ لے کر آئیں۔ ہم انہیں پھر الیکشن ریفارمز کی دعوت دیتے ہیں لیکن ان ریفارمز کی قیمت این آر او مت رکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News