وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے مذاکرات کامیاب ہونے کے حوالے سے بتایا ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں تاہم بات چیت اور مذاکرات کاسلسلہ مزید آگے بڑھایا جائے گا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی مسجد رحمت اللعالمین سمیت ملک بھر سے دھرنا ختم کرے گی اور جن کے خلاف مقدمات ہیں فورتھ شیڈول سمیت ان کا اخراج کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کامیاب مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی بیان آج شام یا کل دوپہر پریس کانفرنس میں دیا جائیگا۔
دوسری جانب حافظ طاہراشرفی کا کہنا ہے کہ حکومت اور مظاہرین سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے قرارداد اسمبلی میں پیش کی جائیگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ دھرنے ختم ہوجائیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا گیا تھا جس کے مثبت نتائج ملے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News