
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے رمضان المبارک کے حوالے سے بات کی ہے۔
رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام کو لاہور،اسلام آباد،پشاور سمیت کئ دیگر شہروں میں واضع طور پر دیکھا جاسکے گا اور چودہ اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔ خدا یہ رمضان سب کیلئے رحمت اور برکت کا باعث کرے آمین https://t.co/d0DXRoRQaw
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 3, 2021
اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں رمضان المبارک کا چاند 13 اپریل کو نظر آجائے گا اور چودہ اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 13اپریل کی شام کو لاہور،اسلام آباد،پشاور سمیت کے دیگر شہروں میں واضع طور پر چاند دیکھا جاسکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News