الیکشن میں ضمانت ضبط
ڈسکہ میں آج ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے جو کہ شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 3 ہے، حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 6 ہے، خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 997 ہے۔
الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ میں 360 پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں جس میں سے سیکیورٹی اداروں نے 47 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس، 176 کو حساس قرار دیا جبکہ این اے 75 کے 137 پولنگ اسٹیشنز سی کیٹگری میں شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران کیلئے اسمارٹ فون لازمی قرار دیا ہے تاہم پریذائیڈنگ افسر فارم 45 کی تصویر متعلقہ آر او کو بھیجنے کے پابند ہوں گے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر ڈسکہ الیکشن میں سیکیورٹی انتظامات کے تحت رینجرز اور فوج تعینات کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
