
مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے چینی اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا جو تیزی سے جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چینی اسکینڈل پرعدالت نے کمیشن کی کارروائی کو درست قراردیا ہے۔
شہزاد اکبر نے بتایا ہے کہ چینی اسکیندل کی فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سٹہ مافیا مارکیٹ میں چینی کی قیمت اوپر نیچے کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافےکی ذمہ دارصرف شوگر ملز نہیں بلکہ ناجائز منافع خور بھی ہیں جن کے خلاف ایکشن شروع کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ کے مطابق سٹہ مافیا چینی کی بوریوں پر نہیں بلکہ واٹس ایپ پر سارا کام کرتے ہیں اور موجودہ چینی کے ریٹ پہلے سے لگائے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سٹہ مافیا نے پہلے سے طے کیا ہوا تھا کہ اپریل میں چینی کے ریٹ کیا ہونگے جبکہ رمضان میں چینی کی قیمتوں کے لئے 25 سے 30 فیصد زائد قیمت پر ریٹ طے ہوا تھا۔
شہزاد اکبر نے بتایا ہے کہ سٹہ مافیا کی جانب سے ایف آئی اے اور نیب کو مواد فراہم کیا گیا ہے، ایف آئی اے ان سٹے بازوں کے خلاف 12 مقدمات درج کرچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News