
پاکستان سے برطانیہ کے لئے جانے والی فلائٹس کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے برطانیہ جانے والی براہ راست پروازوں کا کرایہ 22 سو سے 24 سو پاؤنڈ تک پہنچ گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان سے برطانیہ جانے والے برطانوی شہری قرنطینہ سے بچنے کے لئے جمعہ 9 اپریل سے قبل واپس جانا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب استنبول سے آنے والی پروازوں کا یکطرفہ ٹکٹ بھی 1700 پاؤنڈ میں فروخت ہونے لگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی سفری پابندیوں کے تحت پاکستان سمیت چار ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News