
بینکنگ عدالت لاہور کی جانب سے جعلی بینک اکاؤٹنس کیس میں جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں بینکنگ جرائم کی عدالت میں جہانگیر ترین اورعلی ترین کو عبوری ضمانت کے لئے پیش کیا گیا۔
جج محمد امیر خان نے جہانگیر ترین سمیت دیگر کی ضمانتوں پر سماعت کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 3 مئی تک کے لئے توسیع کردی ہے۔
علاوہ ازیں علی ترین سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی تین مئی تک توسیع کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News