
سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تین ڈائریکٹوریٹ میں تقسیم کردیا گیا ہے۔
سی اے اے کی تقسیم کے حوالے سے ڈائریکٹر ایچ آر سی اے اے ملک مظہر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ابتدائی طور پر یہ فیصلہ سی اے اے میں انٹرنل تبدیلی کے طور کیا گیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں سی اے اے کو اندرونی طور پر ایئرپورٹ سروسز، ریگولیٹری اور آپریشن ڈویژن میں تقسیم کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ فیصلہ سی اے اے بورڈ اجلاس میں منظوری کے بعد کیاگیا ہے۔
اسکے علاوہ سی اے اے کو مستقبل میں توڑ کر دو علیحدہ اتھارٹیز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے پارلیمنٹ سے قانون پاس کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News