
قلعہ عبداللہ میں پولیس وین کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ میں پولیس کی گاڑی پر موٹرسائیکل بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا ہے جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکہ علاقہ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News