پاک بحریہ کے افسران، چیف پیٹی افسران، سیلرز اور سویلین کو فوجی اعزازات عطاء کرنے کی تقریب کراچی میں ہوئی۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔
پاک بحریہ کے نو افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری اور بیس افسراد کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا جبکہ گیارہ سیلرز کو ان کی جرات و بہادری کے اعتراف میں تمغہ بصالت عطا کیا گیا۔
116چیف پیٹی افسران اور سیلرز کو تمغہ خدمت ملٹری کلاس ون، ٹو اور تھری سے نوازا گیا، 99 افسران، چیف پیٹی افسران، سیلرز اور سویلینز کو پاک بحریہ کے سربراہ کی جانب سے تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
