چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری قابل تحسین ہے۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے بھاری سرمایہ کاری پاکستان پر سعودی قیادت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری دوستانہ تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانے میں معاون ثابت ہوگی۔
صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ دونوں برادرانہ ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے اور پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی تعلقات کو مربوط بنایا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اور دونوں ممالک کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات ہر مشکل وقت اور آزمائش میں مستحکم رہے ہیں۔
سعودی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
