
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ معیشت میں جب خسارہ ہو تو گروتھ ممکن نہیں ہے کیونکہ گروتھ پائیدار اور منصفانہ ہونی چاہیئے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ گروتھ کو پائیدار رکھنے کیلئے ماحولیاتی نظام کو درست کرنا ہوگا اور نجی شعبے کے ذریعے گروتھ کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔
اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کے اخراجات پورے کرنے کیلئے قرضہ لیا گیا تھا اور اب 20 ارب ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سے اب کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے، اب معیشت میں گروتھ اور ترقی کی جگہ بھی موجود ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے گروتھ یا ترقی کا ہدف طے کرنا ہوگا اور یہ بھی دیکھنا ہے گروتھ کے ثمرات ہر شہری تک پہنچ رہے ہیں یا نہیں۔
ان تمام خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اسد عمر نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کے دوران کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News