Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خارجہ امن مشن کے لئے بدھ کو تہران پہنچیں گے

Now Reading:

وزیر خارجہ امن مشن کے لئے بدھ کو تہران پہنچیں گے
شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امن مشن کے لئے بدھ کو تہران پہنچیں گے۔

اس ضمن میں ذرائع  کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد شاہ محمود قریشی بدھ کو تہران پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران کا دو روز دورہ کریں گے جہاں وہ ایرنی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

دورہ ایران کے دوران شاہ محمود قریشی کی ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور ایرانی مشیر قومی سلامتی علی لاریجانی سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

وزیر خارجہ کے دورہ ایران کے دوران پاک ایران مشترکہ سرحد پر تیسری راہداری کھولی جائے گی۔

Advertisement

وزیر خارجہ ایرنی حکام کے ہمراہ پاک ایران تیسری سرحد کھولنے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

ایران میں ملاقاتوں کے دوران پاک ایرن تعلقات میں بہتری، انسداد دہشت گردی، افغانستان میں قیام امن اور ایران سعودی عرب تناؤ میں کمی پر خصوصی بات چیت کی جائے گی۔

ملاقاتوں میں پاک ایرن سرحدی انتظام، انسانی و منشیات اسمگلنگ پر بھی بات ہوگی۔

خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات،  ایران، قطر اور ترکی کا نو روزہ دورہ کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کاپہلاقمری مشن، اہم حقائق صرف بول نیوزپر
وزیراعلٰی بلوچستان نے یوم مزدور عوام کے درمیان گزارا، شہریوں کے مسائل سنے
وفاقی وزیر بحری امور نے خوشخبری سنادی
جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، بلاول بھٹو کا کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام
کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر