Advertisement
Advertisement
Advertisement

جو شخص قانون کو ہاتھ میں لے گا قانون اسے ہاتھ میں لے گا، شیخ رشید

Now Reading:

جو شخص قانون کو ہاتھ میں لے گا قانون اسے ہاتھ میں لے گا، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں جو شخص قانون کو ہاتھ میں لے گا قانون اسے ہاتھ میں لے گا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج ریاست کسی کے دباؤ میں نہیں ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک، اسلام اورناموس رسالت ﷺ کی خاطردوبارہ مذاکرات کیے ہیں اور طے پایا گیا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات کےمعاملات ریاست طے کرے گی۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کے حوالے سے قرارداد پیش کردی گئی ہے اور اب 20 اپریل کو قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا گیا ہے جس میں فرانس کے سفیر کو نکالنے کیلئے پارلیمان میں بحث کی جائے گی۔

شیخ رشید نے بتایا ہے کہ ریاست اور مذہبی جماعت کی اس لڑائی میں سب سے بڑا ہتھیار سوشل میڈیا کا استعمال ہوا ہے جس کے ذریعے انڈیا، امریکا ، کوریا سے لاکھوں کی تعداد میں پاکستان مخالف مواد ڈالا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل نہیں سکے لیکن آج ریاست پاکستان اپنی آب وتاب سے قائم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر