
سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے تین جہاز کل کورونا ویکسین لینے چین روانہ ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق چین سے کورونا ویکسین کے مزید دس لاکھ ڈوز لانے کے معاملے پر حکومت نے مزید 10 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز لانے کا ٹاسک پی آئی اے کو دیا ہے۔
اس حوالے سے سی ای او پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے چین سے ویکسین لانے کے لئے 777 جہاز استعمال کر رہا ہے اور کل بھی پی آئی اے کے جہاز چین روانہ ہونگے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی پی آئی اے نے چین سے 10 لاکھ ڈوز چینی شہر بیجنگ سے آسلام آباد پہنچائی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News