گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کی تیسری لہر دنیا کے لئے خطرناک اور چیلنجنگ ہے، اس کے برعکس پاکستان کے معاشی انڈیکیٹرز مثبت ٹریک پر گامزن ہیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے اسٹاک ایکسچینج میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیمینٹ، آٹوز اور لارج اسکیل مینیوفیکچرنگ کے شعبے میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
رضا باقر کا کہنا تھا کہ کورونا وباء سے قبل پاکستان کے معاشی اشاریئے مستحکم تھے لیکن آج پاکستان معاشی لحاظ سے درست سمت پر گامزن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت میں بہتری سے متعلق آج وزیراعظم نے بھی ٹوئٹ کیا ہے جس کے مطابق ترسیلات زر 26 فیصد بڑھی ہیں اور عید کے موقع پر مزید بڑھیں گی۔
رضا باقر کا کہنا تھا زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، ترسیلات زر میں اضافہ اور بےروزگاری کی شرح کو کم رکھنے کے لئے 250 ارب کے سستے قرضے دئیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
