
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کے لئے پیغام جاری کیا گیا ہے۔
We express our support to the people of India in the wake of the current wave of #COVID19 infections, that has hit our region hard. On behalf of the people of Pakistan, I extend our heartfelt sympathies to the affected families in #India.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) April 24, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی طرف سے ہندوستان میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے ہمارے خطے کو سخت نقصان پہنچا ہے لہٰذا ہمیں سیاست کو ایک طرف رکھ کر اس وقت انسانی ہمدردی کو ترجیع دینی چاہیے۔
وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ پاکستان اس وباء سے نمٹنے کے لئے سارک ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News