وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کمانڈرکراچی ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کی ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے نئے کمانڈر کراچی کو سندھ میں خوش آمدید کرتے ہوئے کیڈٹ کالج سانگھڑ کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے سانگھڑ کیڈٹ کالج اور سجاول میں کیڈٹ کالج کی تعمیر کے لئے 30 ملین ڈالر فراہم کیے جائینگے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ صالح آباد اسکول کی سندھ حکومت تزئین و آرائش کریگی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ساحلی علاقے میں رہنے والے بچوں کیلئے کیڈٹ کالج ہونا چاہیئے جس کو چلانے کیلئے نیوی کی مدد درکار ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
