Advertisement
Advertisement
Advertisement

این سی او سی نے عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

Now Reading:

این سی او سی نے عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیا
ہوائی سفر پر پابندی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سےعید کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق ‏عید الفطرپر تعطیلات 10 سے 15 مئی تک ہوں گی تاہم عید تعطیلات کے دوران شہریوں کو گھر پر رہتے ہوئے محفوظ رہنے پر زور دیا ہے۔

اجلاس میں واضح کیا گیا ہے کہ عید پر ملک بھر میں تمام سیاحتی مقامات بند رہیں گے اور لازمی سروسز کے علاوہ دکانیں اور مارکٹیں بند رہیں گی۔

Advertisement

این سی او سی کی جانب سے چاند رات پر بازاروں پر پابندی کا فیصلہ  کیا گیا ہے اسکے علاوہ مہندی، جیولری ,کپڑوں کے اسٹالز پرپابندی ہو گی۔

اسکے علاوہ وباء کے عالمی سطح پر پھیلاؤ کے پیش نظر 5 مئی سے 20 مئی تک ان باؤنڈ مسافر پروازیں محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں آکسیجن کی پیداوار اور سپلائی کے حوالے سے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے جس میں 6 ہزار میٹرک ٹن آکسیجن اور 5 ہزار آکسیجن سلینڈرز امپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق یوم علی، شب قدر، اعتکاف اور جمعتہ الوداع کے لئے گائیڈ لائنزپر عمل درآمد یکم مئی سے ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر