وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ قدرتی طور پر سرزمین سندھ وسائل سے مالا مال ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ایک قومی لیڈر ہیں جہنوں نے سندھ کی عوام کے لئے ترقیاتی منصوبوں کی ہدایات جاری کی ہیں۔
وفاقی وزیر نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 446 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ پیکج کا مکمل ذمہ دار وفاق ہی ہوگا اس میں صوبائی حکومتوں کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا۔
اسد عمر نے بتایا ہے کہ سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے کی باقاعدہ منظوری کے بعد جلد آغاز کیا جائیگا اور اس پر تیزی سے کام کیا جائیگا۔
لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ سندھ میں بجلی کی ترسیل کا نظام کمزور ہے اور یہاں ٹرانسفارمرز کی کمی بھی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ گیس پیدا کرنے والا پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ سندھ ہے لیکن اسکے اضلاع ہی اس نعمت سے محروم کردیئے گئے ہیں۔
اسد عمر نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے بجلی اور گیس کے کاموں کے لئے 52 ارب روپے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس پر اگلے 2 سال میں کام کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
