نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے 8 سے 16 مئی تک بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران این سی او سی کی جانب سے اہم فیصلوں پر عملدرآمد کرنے کے لئے وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 8 سے 16 مئی تک تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ عید تعطیلات کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند رہے گی۔
اسکے علاوہ گلگت بلتستان کے شہریوں کو اپنےعلاقوں میں جانے کی اجازت ہوگی جبکہ شمالی علاقہ جات، مری، سوات اور گلیات جانے والے راستے بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عید تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
