
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے فوجی فاؤنڈیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا گیا ہے جس دوران اسکول آف نرسنگ کا افتتاح بھی کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران آرمی چیف کو فوجی فاؤنڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن کی کارکردگی اور معیاری سروسز کی فراہمی کے عزم کو سراہا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران آرمی چیف نے ایک سو بیڈ پر مشتمل اسپتال اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ اسکول آف نرسنگ کا افتتاح بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News