
وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کو دینے کی منطق بچکانہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں شہزاد اکبر نے احسن اقبال پر تنقید کی ہے۔
شہزاد اکبر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ احسن اقبال کی انتخابی اصلاحات کا ذمہ الیکشن کمیشن کو دینے کی منطق اتنی ہی طفلانہ ہے جیسے نیب یا ایف آئی اے قوانین میں اصلاحات کی ذمہ داری ان اداروں کو دے دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس دہایئوں سے پارلیمان میں بیٹھنے کے باوجود یہ لوگ اس کے بنیادی کام کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News