
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ جدید تقاضوں اور ہرچیز کے مناسب جگہ پر ہونے کے لئے عمارت ضروری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے کراچی میں پاکستان سیکریٹریٹ میں سپریم کورٹ رجسٹری کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا ہے جس میں 6 کورٹ رومز سمیت ایڈوکیٹ جنرل اور باررومز کے دفاتر بھی ہوں گے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ عدالتیں آئین اور قانون کی بالادستی سمیت ملک میں بہتر حکمرانی کے لیے کام کررہی ہیں۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ وکلاء ملک میں قانون کی حکمرانی کے لئے کوشاں ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی سب سے اہم ہے کیونکہ ججز ، وکلاء قانون کی حکمرانی قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور یہ ملک کی ضرورت بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی ضرورت قانون کی حکمرانی ، آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی خودمختاری کو برقرار رکھنا ہے اور یہ سب سے اہم ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News