
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جماعت کے مطابق چلنے والی ہر پارٹی کے لئے پی ڈی ایم کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔
میڈیا ٹاک کے دوران رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اتحاد اعتماد کی بنیاد پر ہوتے ہیں اور اعتماد نہیں ہو تو جگہ نہیں رہتی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں اپنا کام کررہی ہے اور پی ڈی ایم اپنا کام جاری رکھے گی۔
انہوں نے اپنے بیان میں وضاحت کی ہے کہ پیپلزپارٹی، اےاین پی نے پی ڈی ایم چھوڑ دی ہے، انہیں اپنا راستہ مبارک ہو۔
اسکے علاوہ معاشی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کومعاشی حالات کاعلم ہی نہیں ہے، وزیراعظم اپنے وزیر، مشیروں سے پوچھیں 2018 میں جی ڈی پی کیا تھی اور آج جی ڈی پی کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک آئین کے مطابق چلانے سے چلتا ہے، گروتھ کی الٹی سیدھی باتیں کرنے سے ملک نہیں چلتا ہے۔
شاہد خاقان نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہر جگہ یہ کہتے ہیں حالات درست سمت پر ہیں جبکہ اگر حالات ٹھیک ہوتے تو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ہوتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News