کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی جانب سے بڑی کارروائی کی گئی ہے جس میں 4 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کےعلاقےاغبرگ میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کی ہے جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے گولہ بارود اوراسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دو ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
