
پاکستان کے دورے پر آئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکیر اپنے وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ پہنچے ہیں۔
وزارت خارجہ آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکیر کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
وازرت خارجہ میں وولکن بوزکیر اور وزیر خارجہ کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات کئے جائیں گے اور ان مذاکرات میں علاقائی امن و سلامتی، اقوام متحدہ چارٹر میں دیئے گئے زریں اصولوں کی پاسداری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اسکے علاوہ صدر جنرل اسمبلی وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔
دورہ پاکستان کے دوران جنرل اسمبلی کے صدر، وزیر اعظم عمران خان سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News