Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات

Now Reading:

وزیراعلیٰ سندھ سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات
امن و امان کی صورتحال

دورہ کراچی کے دوران وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امن و امان سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے وفاق سندھ حکومت کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ آپریشن کے لئے رینجرز موجود ہے سندھ حکومت جب چاہے انکی خدمات حاصل کرسکتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ 23 مئی کو پولیس نے آٹھ مغویوں کو شکارپور کے کچے سے بازیاب کرانے کیلئے آپریشن کیا، اے پی سیز خراب ہونے کے باعث ڈاکوؤں نے حملہ کیا جس میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

Advertisement

خیال رہے کہ   ملاقات میں وفاقی سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، ڈی جی علی نواز، مشیر قانون ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی سندھ مشتاق مہر بھی شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر